۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
احمد مروی

حوزہ / آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا: مخلوقِ خدا کی خدمت کرنا خدا کی رحمت حاصل کرنے بہترین طریقہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے حرم مطہر میں امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی کے چیئرمین اور صوبوں کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: انبیاء علیہم السلام، اولیای الہی اور صالحین کی زندگی کے نمایاں نکات میں سے ایک پسماندہ اور مسکینوں کا خیال رکھنا تھا۔

انہوں نے کہا: خداوندِ متعال کے نزدیک مخلوق خدا کی خدمت اوران کی ضروریات کو پورا کرنے کی بہت زیادہ قدر و منزلت ہے۔ یہاں تک کہ لوگوں مسائل کو حل کرنا تمام انبیاء اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے نمایاں کاموں میں سے ایک رہا ہے۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا: جو بھی مخلوقِ خدا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خلوص نیت سے کام کرے گا وہ خدا کے اجر سے مستفید ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: دین اسلام میں مخلوق خدا کی خدمت کرنا قرب خداوندی کا آغاز اور متقی و مومن افراد کی خصوصیات میں سے ہے۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے امام خمینی (رہ) امدادی کمیٹی کے کام کو انتہائی گرانقدر اقدامات میں سے شمار کیا اور کہا: خدا کی رحمت حاصل کرنے کا ایک طریقہ عوام کی خدمت کرنا ہے اور بلا شبہ امام خمینی (رہ) امدادی کمیٹی کے اراکین کا کام ائمہ معصومین (ع) کے راستے پر چلنے کے مترادف ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے ضرورتمندوں کی مدد کرنے کو نعمتِ الہی قرار دیا اور کہا: امدادی کمیٹی کے کارکنان کو اس نعمت اور اس موقع کی قدر کرنی چاہیے جو خداوندِ متعال نے انہیں ضرورتمند افراد کی مدد کے لیے عطا کیا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس اجلاس میں امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی کے سربراہ سید مرتضیٰ بختیاری نے "بنیادِ کرامت آستان قدس رضوی" کے ساتھ اس ادارے کے کام کی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی (ع) اور ریلیف کمیٹی کے درمیان مختلف شعبوں میں ضرورتمند افراد کی مدد کے لیے اچھا تعاون اور مشارکت موجود رہی ہے اور آئندہ بھی یہ دونوں ادارے مل کر مخلوقِ خدا کی خدمت میں سرگرمِ عمل رہیں گے۔

خدا کی رحمت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ لوگوں کی خدمت کرنا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .